انٹرنیشنل
روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے قریب ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ
EditorStaff Reporter
Dec 16, 2025 · 9:57 AM

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ بندی پر یوکرینی اور یورپی حکام سے بات ہوئی اور امریکی امن منصوبے کو یورپی رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برلن میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جنگ بندی پر روسی صدر پیوٹن سے بھی بات چیت کی گئی۔
دوسری جانب یورپی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مغرب کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی کسی بھی سکیورٹی ضمانت میں انہیں شامل کیا جائے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں اب بھی علاقے کے کنٹرول کا معاملہ ایک بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
