نیشنل
خواتین کے سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک کرکے لاکھوں روپے لینے والا ملزم پکڑا گیا
EditorStaff Reporter
Dec 5, 2025 · 12:44 PM

’ایک خاتون سے دس لاکھ روپے طلب کیے‘
کراچی: کراچی میں خواتین کے سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک کرکے انہیں ہراساں کرنے اور لاکھوں روپے لینے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
سی آئی اے نے گلشن معمار میں کارروائی کے دوران اسامہ نامی کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم خواتین کے اکاؤنٹس ہیک کرکے انہیں ہرساں کرتا تھا اور پھر ان سے لاکھوں روپے طلب کرتا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم تھانہ گلشن معمار میں بھتے کے مقدمے میں مطلوب تھا، جبکہ ملزم نے ایک خاتون سے 10 لاکھ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کرلیا گیا، ملزم کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، تاہم ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
