نیشنل
چالان کا خوف۔لاہور میں ریڑھی بان نے اپنے ساتھ گدھے کوبھی ہیلمٹ پہنا دیا
StaffStaff Reporter
Dec 9, 2025 · 7:47 PM

پہلے جرمانہ ہو چکا ہے، اب کوئی رسک نہیں لے سکتا۔
لاہور: پنجاب بھر میں کم عمر موٹر سائیکل سواروں، بغیر لائسنس ڈرائیوروں اور ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں درجنوں افراد گرفتار جبکہ متعدد موٹر سائیکلیں بند کر دی گئی ہیں۔
اسی دوران ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی، جس میں ایک ریڑھی بان اپنے سر پر ہیلمٹ پہنے نظر آیا جبکہ اس کے گدھے کے سر پر بھی ہیلمٹ تھا۔ ویڈیو بنانے والے نے وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا: “پہلے جرمانہ ہو چکا ہے، اب کوئی رسک نہیں لیتا۔” اس منظر پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ کچھ نے کہا کہ عوام کسی معاملے کو سنجیدہ نہیں لیتے، جبکہ دیگر نے زور دیا کہ ہیلمٹ کا معاملہ مذاق نہیں بلکہ زندگی اور موت کا سوال ہے۔۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
