غزہ اور لبیان پر اسرائیلی حملے، 7 فلسطيني شہيد، عمارتيں تباہ

حملے پھر شدت اختیار کر گئے
غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ ایک بار پھر تیز ہوگیا۔ صیہونی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور 4 عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کیں اور ایک ہی دن میں متعدد شہریوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ رفح میں کارروائی کے دوران حماس کے ایک کمانڈر کو بھی ہلاک کیا گیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ غزہ میں فوجی کارروائیاں پورے زور و شور سے جاری رہیں گی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک 360 فلسطینی شہید اور 900 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی ہلاکتیں 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
ادھر لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے جنوبی علاقوں میں بمباری کی، جس سے 4 رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں حزب اللہ کے اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا گیا۔
