نیشنل
کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں کے مابین ٹرین سروس معطل، وجہ سامنے آگئی
EditorStaff Reporter
Dec 16, 2025 · 12:45 PM

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں کے درمیان آج ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل رہے گی۔
محکمہ ریلویز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اہلکار نہ صرف بین الصوبائی ٹرینیں بلکہ کوئٹہ اور سرحدی شہر چمن کے درمیان مسافر ٹرینیں بھی آج ٹریک پر نہیں آئیں گیں۔
کوئٹہ سے پہلے متعدد ٹرینیں پنجاب اور سندھ کے شہروں تک جاتی تھیں، مگر امن و امان کی صورتحال اور کورونا وبا کے بعد ان کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔
محکمہ ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت کوئٹہ اور دیگر شہروں کے درمیان تین مسافر ٹرینیں چلتی ہیں، جعفر ایکسپریس روزانہ سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں سے جاتی ہے، بولاں میل ہفتے میں دو روز کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلتی ہے، جبکہ چمن پیسنجر ٹرین بھی چلتی ہیں۔
