نیشنل
کراچی: گلشن اقبال کے فلیٹ سے میں ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں ملی ہیں،ایس ایس پی
StaffStaff Reporter
Dec 7, 2025 · 8:26 PM

کہانی کیا ہے؟
گلشن اقبال بلاک ون میں ایک رہائشی فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں ملیں جبکہ ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق خواتین میں ماں، بیٹی اور بہو شامل ہیں۔
ایس ایس پی ضلع شرقی زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کے بیٹے نے واقعے کی اطلاع پولیس کودی۔گھر کے سربراہ والد کی ذہنی حالت درست نہیں ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اموات زہریلی چیز کھانے سے ہوئی ہیں،تاہم گھر سے ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
