نیشنل
پاکستان میں ریکوڈک کو فعال کرنے میں اہم پیش رفت، امریکی بینک نے بڑا پیکج منظور کرلیا
EditorStaff Reporter
Dec 10, 2025 · 4:00 PM

پیکج منظور
کراچی: امریکی بینک نے پاکستان میں ریکوڈک کو جلد فعال کرنے کے لیے خطیر رقم کا پیکج منظور کرلیا۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ وڈیو بیان میں بتایا کہ امریکی ایگزم بینک نے ریکوڈک کو جلد فعال کرنے کیلئے 1 ارب 25 کروڑ ڈالر کا پیکج منظور کرلیا ہے، تاہم امریکی ایکسپورٹ اینڈ امپورٹ بینک مزید 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا دوسرا پیکج بھی دے گا۔
نیٹلی بیکر کا کہنا ہے کہ ریکوڈک میں ذخائر کی تلاش اور آمدورفت کیلئے جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کےاستعمال کیلئے دوسراپیکج استعمال ہوگا، بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے کو فعال کرنے سے 7 ہزار 5 سو ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
ادھر اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے معاہدے کیے جا رہے ہیں۔ معدنیات کی تلاش کے مزید معاہدے امریکی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان طے پا جائیں گے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
