ٹرانسپورٹ الائنس کا 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

’ہیوی ٹرانسپورٹ پر سختیاں کی جا رہی ہیں‘
کراچی: گرینڈ ٹرانسپورٹ الائنس پاکستان نے 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا، صدر گرینڈ ٹرانسپورٹ الائنس پاکستان امداد نقوی نے کہا ہے کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے ٹرانسپورٹ کا پہیہ بند رہے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں ایک طرف گاڑیوں کو بند کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف جھوٹے مقدمات درج کرکے ڈرائیورز کو بلاجواز گرفتار کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں موٹر وہیکل آرڈیننس مجریہ 1965میں تبدیلیاں کرکے ہیوی ٹرانسپورٹ پرسختیاں کی جارہی ہیں۔
گرینڈ ٹرانسپورٹ الائنس پاکستان نے ڈرائیوروں کو ایچ ٹی وی لائسنس فراہم کرنے کا مطالبا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام قومی شاہراہوں پر ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی کے موبائل یونٹ تعینات کیے جائیں، جو موقع پرڈرائیور کے کوائف حاصل کرکے ڈرائیونگ لائسنس جاری کریں۔ حکومت پنجاب ایسی گاڑیوں کی فٹنس کو نہیں مانتی جنہوں نےدیگر صوبوں سےفٹنس حاصل کی ہوئی ہے ہیں۔
