انٹرنیشنل
جاپان کے مشرقی ساحل پر 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
StaffStaff Reporter
Dec 8, 2025 · 8:23 PM

خبردار
ٹوکیو: جاپان کے موسمیاتی ادارے JMA کے مطابق پیر کی رات ایوموری کے ساحل کے قریب 7.6 شدت کا شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز ساحل سے متصل سمندر میں 50 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے کے صرف 10 منٹ بعد جاپانی نشریاتی ادارے NHK ورلڈ نے اطلاع دی کہ شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور شہریوں کو فوری طور پر ساحلی علاقوں سے نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ممکنہ سونامی لہریں تین میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
