نیشنل
علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
EditorStaff Reporter
Dec 10, 2025 · 11:04 AM

اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختون خواہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کیسز پر سماعت ہوئی۔
علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے 2 مقدمات میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
خیال رہے علی امین گنڈا پور و دیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل اور دیگر رہنما دونوں مقدمات سے بری ہوچکی ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
