ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام پر ایک شخص کو پھانسی دے دی

ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی
تہران: ایران کی عدلیہ نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے تناظر میں سرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی ہے جس پر حساس فوجی اور سیکورٹی مقامات کی نگرانی اور معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا۔
ایران کے سرکاری عدالتی ذرائع کے مطابق ملزم عقیل کشاورز نامی 27 سالہ نوجوان کو عدالتی کارروائی مکمل ہونے اور سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت کی توثیق کے بعد ہینٹنگ کے ذریعے سزا سنائی گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطاںق عقیل کے خلاف الزام تھا کہ اس نے متعدد شہروں میں فوجی اور سیکورٹی مقامات کی تصویری نگرانی اور معلومات اسرائیلی انٹیلی جنس سے شیئر کیں۔
ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے اسرائیلی انٹیلی جنس اور فوجی اداروں کے ساتھ آن لائن رابطے رکھے اور ان کے لیے “200 سے زائد جاسوسی مشنز” انجام دیے۔
