شکارپور: پولیس کا آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک کرنے کا دعویٰ، خاتون افسر سمیت 6اہلکار زخمی

زخمیوں میں خاتون ڈی ایس پی بھی شامل
شکارپور: شکارپور پولیس نے مبینہ مقابلے میں 9ڈاکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس افسر سمیت 6اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی شکارپور کے مطابق پولیس کو منچر شاہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ پولیس نے چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے بعد پولیس نے بھرپور آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ 9 ڈاکو ہلاک ہو چکے ہیں، وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبدلہ تاحال جاری ہے، موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس مقابلے میں ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو اور ڈی ایس پی سٹی پارس بکھرانی زخمی ہو گئے، جبکہ 4 دیگر پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں کو بھی فوری علاج کیلئے اسپتال بھیجا گیا ہے جس میں ایک خاتون پولیس افسر پارس بکرانی بھی شامل ہیں۔
