خبردار!! ہوائی جہاز کا سفر بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف

بیماریوں کا خطرہ کب اور کیوں؟
فرانس کے ماہرین نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ہوائی جہاز کے مسافر اپنے سفر کے دوران انتہائی چھوٹے اور خطرناک فضائی ذرات کا شکار ہوسکتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ آلودگی جہاز میں سوار ہونے، رن وے پر حرکت کرنے اور لینڈنگ کے دوران دیکھی گئی، جبکی دورانِ پرواز ہوا صاف رہی، لیکن لینڈنگ کے قریب ذرات کی مقدار دوبارہ بڑھ گئی، ذرات اتنے چھوٹے ہیں کہ سانس کے راستے اور خون میں جا سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ ذرات سانس کی بیماریوں، دل کی بیماریوں اور دیگر جسمانی مسائل پیدا کر سکتے ہیں، خطرہ صرف مسافروں تک محدود نہیں، بلکہ ایئرپورٹس پر کام کرنے والے عملہ اور قریبی رہائشی علاقے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ جہاز میں احتیاطی اقدامات کریں تاکہ باریک ذرات کے خطرات کم کیے جا سکیں۔
