بزنس
اسلام آباد میں جائیدادوں کی نئی قیمتیں، FBRنے نوٹیفکیشن جاری کردیا
EditorStaff Reporter
Dec 10, 2025 · 1:59 PM

پوش علاقوں میں قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کی زمین اور جائیداد کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد شہر کے پوش اور اہم علاقوں میں قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 68 مقامات کے لیے رہائشی، کمرشل اور دیہی زمینوں کی نئی قیمتیوں کا تعین کیا گیا ہے اور خاص طور پر نئے ہاؤسنگ اسکیمز اور معروف سیکٹرز جیسے ای سیون، ایف سیون، ایف سکس اور ایف ایٹ میں قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے،جبکی نوٹیفکیشن میں کچھ علاقوں کی قیمتیں کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق غیر منقولہ جائیدادوں کی منصفانہ مارکیٹ ویلیو کچھ یوں مقرر کی گئی ہے، ایسی رہائشی اور کمرشل عمارتیں جن کا ڈھانچہ پانچ سال یا اس سے کم پرانا ہو، ان کی قیمت فی مربع فٹ 4000 روپے ہوگی، عمارت کا ڈھانچہ پانچ سال سے زیادہ پرانا ہو، تو اس کی قیمت فی مربع فٹ 3000 روپے ہوگی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
