نیشنل
سندھ بھر میں بغیر لائسنس اور ہیلمٹ گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم
EditorStaff Reporter
Dec 5, 2025 · 3:43 PM

سخت فیصلہ
کراچی: آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سے کراچی، سکھر اور لاڑکانہ رینج کو خصوصی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
جاری خط کے مطابق تمام زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کو فوری طور پر روکا جائے۔
گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے جائیں۔ایسی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں۔بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام کارروائیوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر آئی جی سندھ کے دفتر کو ای میل کے ذریعے ارسال کی جائے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
