بھارتی جوڑے کی اپنی ہی شادی میں آن لائن شرکت

کیوں
بھارت میں انڈیگو ایئرلائن کے بحران نے ایک نوبیاہتا جوڑے کی خوشیاں بھی متاثر کر دیں۔ فلائٹ منسوخ ہونے کے باعث میدھا کشرے ساگر اور سنگرام داس اپنی ہی
استقبالیہ تقریب میں شریک نہ ہو سکے اور آخرکار انہیں آن لائن شرکت کرنا پڑی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میدھا کشرے ساگر (ہبلی) اور سنگرام داس (بھوبنیشور) بنگلورو میں مقیم سافٹ ویئر انجینئرز ہیں۔
دونوں کی شادی 23 نومبر کو بھوبنیشور میں ہوئی تھی، جبکہ 3 دسمبر کو ہبلی میں استقبالیہ رکھا گیا تھا جہاں تمام انتظامات مکمل تھے اور عزیز و اقارب موجود تھے۔
جوڑے اور چند رشتہ داروں نے 2 دسمبر کو بھوبنیشور سے بنگلورو اور پھر ہبلی کے لیے انڈیگو کی پروازیں بک کر رکھی تھیں، جبکہ دیگر اہل خانہ ممبئی کے راستے سفر کر رہے تھے۔
انڈیگو کے عملے نے صبح 9 بجے سے تاخیر کی اطلاع دینا شروع کی، جو وقت کے ساتھ بڑھتی رہی، اور بالآخر 3 دسمبر کی صبح پرواز منسوخ کر دی گئی۔
