نیشنل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
StaffStaff Reporter
Dec 4, 2025 · 5:27 PM

کس کیس میں؟
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کر لی۔
مینا آفریدی اور ڈاکٹر امجد کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔
تھانہ نون کے انسپکٹر عبدالقادر نے عدالت میں درخواست دی کہ 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں ملزمان کو بار بار طلب کرنے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان جان بوجھ کر گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جائز ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
