نیشنل
کراچی ایئرپورٹ میں غیرملکی ایئرلائین کے دفتر سے لاش برآمد
EditorStaff Reporter
Dec 14, 2025 · 11:37 AM

کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کے دفتر سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
جناح ٹرمینل کی چوتھی منزل پر تھائی ایئر کے بند دفتر سے ایک دن پرانی لاش ملی۔ ایئرپورٹ پر موجود وفاقی محکمہ صحت کے ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق لاش اسٹیشن مئنیجر عرفان بیگ کی ہے، جو کہ گزشتہ رات سے لاپتا ہے، اہلخانہ کا بھی عرفان بیگ سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔ آج رات 7 بجے عملے نے بند دفتر کھولا تو لاش ملی۔
ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر عرفان بیگ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ عرفان بیگ تھائی ائیر کے دفتر میں بطور اسٹیشن مئنیجر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
