نیشنل
سانحہ 9 مئی کے دو کیسز کا تحریری فیصلہ جاری، محمود الرشید کو 33 سال قید، 23ملزمان بری
EditorStaff Reporter
Dec 26, 2025 · 10:46 AM

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ کے علاقے میں جلاؤ گھیراؤ اور گاڑیاں جلانے سے متعلق دو مقدمات کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت نے شواہد ناکافی ہونے پر 23 ملزمان کو بری کر دیا، جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت 7 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 33 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ یہ سزائیں الگ الگ جرائم کے تحت دی گئیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
