انٹرنیشنل
یو اے ای میں شدید بارشیں، پاکستان سے جانے والی متعدد پروازیں منسوخ
EditorStaff Reporter
Dec 19, 2025 · 2:17 PM

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات میں حالیہ شدید بارشوں نے فضائی سفر کو بری طرح متاثر کیا ہے، پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس سے دبئی اور شارجہ جانے والی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں سے دبئی کے لیے 18 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جن میں کراچی سے 2 ،لاہور سے 3 ،اسلام آباد سے 2،پشاور سے 6 اور فیصل آباد سے 2 پروازیں شامل ہیں۔
ملک کے دیگر شہروں کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار رہی، جس میں لاہور کی 16، کراچی 12 اور اسلام آباد کی 21 پروازیں شامل ہیں۔
دھند اور موسم کی خرابی کے سبب دیگر ائیرپورٹس پر بھی پروازیں متاثر ہوئیں جن میں ملتان 8،پشاور: 4 ،سیالکوٹ 2اسکردو اور کوئٹہ کی 2-2 پروازیں شامل ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
