انٹرٹینمنٹ
فلم KGF ٹو کے ہدایتکار کا کمسن بیٹا لفٹ میں پھنس کر جاں بحق
EditorStaff Reporter
Dec 19, 2025 · 1:21 PM

بھارت کی کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز اور کے جی ایف چیپٹر 2 کے کو ڈائریکٹر کرتن نداگوڑا کا 4 سالہ بیٹا چرنجیوی سونرش لفٹ میں پھنسنے کے بعد ہلاک ہو گیا۔
واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم پہنچ گئی، مگر بچے کو شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔
پیر کے روز پیش آنے والے المناک واقعے کے بعد فلمی حلقوں میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی ہے، کنڑ فلم انڈسٹری کی کئی شخصیات نے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور اداکار پون کلیان نے سوشل میڈیا پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے دل دہلا دینے والا قرار دیا۔
کرتن نداگوڑا کنڑ فلم انڈسٹری میں بطور اسسٹنٹ اور کو ڈائریکٹر اپنی پہچان رکھتے ہیں اور جلد ہی ایک ہارر فلم کے ذریعے تیلگو سنیما میں ہدایتکار کے طور پر کیرئیر کا آغاز کرنے والے تھے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
