صحت
پنجاب میں روزانہ 2 لاکھ لیٹر جعلی دودھ فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا
EditorStaff Reporter
Dec 24, 2025 · 11:16 PM

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک کارروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ بنانے والے ملزم مقصود بھٹی، روف بھٹی اور ڈاکٹر خالد کو گرفتار کر کے نیٹ ورک توڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مقصود بھٹی 6 اور رؤوف بھٹی 8 مقدمات میں طویل عرصہ سے پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ وزیر اعلٰی پنجاب، مریم نواز شریف کا چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری ہوم اور آئی جی پنجاب کا کامیابی پر شکریہ ادا کیا۔
ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ملزمان روزانہ 2 لاکھ لیٹر جعلی دودھ تیار کر کے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
