دنیا کا انتہائی نایاب پھول دوبارہ دریافت، یہ پھول اتنا اہم کیوں؟

دنیا کے سب سے نایاب پھولوں میں شمار ہونے والا Rafflesia hasseltii بالآخر دوبارہ دریافت کر لیا گیا۔ برطانیہ اور انڈونیشیا کے سائنسدانوں کی مشترکہ ٹیم نے یہ پھول انڈونیشیا کے جزیرے مغربی سماٹرا کے گھنے برساتی جنگل میں تلاش کیا۔
یہ پھول اپنی انوکھی ساخت اور نایابیت کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔ ماہرین کے مطابق اسے جنگل میں دیکھے ہوئے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزر چکا تھا، جس کے بعد یہ دریافت ایک غیر معمولی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔
سائنسدانوں نے اس پھول کی تلاش کے لیے 13 سال تک مسلسل تحقیق اور جستجو کی۔ ان کی محنت رنگ لائی اور بالآخر وہ اس نایاب پھول کو دوبارہ دریافت کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اس دریافت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں سائنسدانوں کو پھول کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ان کی خوشی اور جذباتی مناظر بھی ریکارڈ ہوئے ہیں، جب برسوں کی محنت کے بعد انہیں اپنی منزل ملی۔
Rafflesia hasseltii کو دنیا کے سب سے نایاب پھولوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ پھول اپنی منفرد ساخت اور بڑے سائز کے باعث نباتاتی دنیا میں خاص مقام رکھتا ہے۔
اس کی دوبارہ دریافت نہ صرف سائنسی تحقیق کے لیے اہم ہے بلکہ ماحولیاتی تنوع کے تحفظ کی کوششوں میں بھی سنگِ میل ثابت ہو گی۔
