انٹرنیشنل
کولمبیا میں اسکول بس کھائی میں گرگئی، 17طالب علم جاں بحق
EditorStaff Reporter
Dec 15, 2025 · 10:00 AM

خوفناک حادثہ کیسے پیش آیا؟
کولمبیا کے شمالی علاقے میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 17 طلبہ سے زندگی کی جنگ ہارگئے اور 20 زخمی ہو گئے۔
صوبہ انٹیوکیا کے گورنر آندریس جولیان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ یہ بس کیریبین کے ساحلی شہر ٹولو سے میڈیلین جا رہی تھی، بس میں انٹیوکیانو ہائی اسکول کے طلبہ سوار تھے جو اسکول کے دورے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ ساحلِ سمندر پر اپنی گریجویشن کی خوشی منا کر واپس آ رہے تھے کی حادثہ پیش آگیا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
