انٹرنیشنل
امریکا کا نائجیریا میں داعش پر طاقتور فضائی حملہ، ٹرمپ نے حملے کی اصل وجہ بتا دی
EditorStaff Reporter
Dec 26, 2025 · 10:08 AM

امریکا نے شمال مغربی نائجیریا میں داعش کے ٹھکانوں پر طاقتور اور مہلک فضائی کارروائی کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ حملے انتہائی درست اور کامیاب رہے۔
ٹرمپ کے مطابق داعش اس خطے میں مسیحی برادری کے خلاف بے رحمانہ تشدد میں ملوث تھی اور اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے تشدد میں ملوث نائجیرین افراد اور ان کے اہل خانہ پر ویزا پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔
نائجیریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گروہ ملک میں مسلم اور مسیحی دونوں برادریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
