نیشنل
عشقِ عمران میں مرنے تک وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو بھوک ہڑتال کرنی چاہیے،رانا ثنا اللہ
StaffStaff Reporter
Nov 29, 2025 · 2:14 AM

رانا ثنا اللہ کا طنز
وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات قانون کے مطابق ہونی چاہیے
نجی ٹی وے کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ ملاقات کی اجازت دی جانی چاہیے، لیکن تین گھنٹے کی ملاقات کے بعد ڈیڑھ گھنٹے کی پریس کانفرنس کسی طور قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ جیل میں بیٹھ کر باہر تحریک چلائی جائے یا جلاؤ گھیراؤ اور اسلام آباد کی طرف چڑھائی کی بات کی جائے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 26 نومبر کو احتجاج کی کال دی تھی، جس عدالت نے ملاقات کی اجازت دی، اس میں دونوں پہلو شامل ہیں: ملاقات کرائی جائے لیکن سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نے نواز شریف کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ لندن گئے تھے تو جیل توڑ کر نہیں گئے تھے بلکہ اس وقت کی کابینہ نے اجازت دی تھی۔
یہ بیان حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں ملاقاتوں اور سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے قانونی اور سیاسی بحث مزید شدت اختیار کر رہی ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
