نیشنل
لودھراں میں بھی 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
EditorStaff Reporter
Dec 6, 2025 · 1:49 PM

کراچی کے ننھے ابراہیم کے بعد لودھراں میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں ایک افسوسناک واقعے میں 7 سالہ ریحان کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
ریاض آباد کالونی کا ریحان والد کے ساتھ ناشتہ کرنے کے لیے سعید چوک گیا تھا، جہاں سیوریج لائن میں آٹھ سے دس فٹ گندہ پانی بھ رہا تھا۔ چلتے ہوئے بچہ کھلے مین ہول میں گر گیا۔
واقعے کی فوری اطلاع ریسکیو اہلکاروں کو دی گئی۔ بچہ فوری طور پر نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
افسوسناک واقعے کے بعد اے ڈی سی جی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا سکے اور ذمہ داروں کی نشاندہی کی جا سکے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
