کراچی میں نئے وائرس انفلوائنزا ایچ تھری این ٹو کے مشتبہ کیسز میں اضافہ

احتیاط کیا کرنی چاہیں ؟
کراچی میں نئے وائرس انفلوائنزا ایچ تھری این ٹو کے مشتبہ کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔ شہر کے مختلف اسپتالوں میں روزانہ درجنوں افراد سینے میں تکلیف، نزلہ، زکام اور کھانسی جیسی علامات کے ساتھ رپورٹ کر رہے ہیں۔
جناح اسپتال میں روزانہ 30 سے زائد مریض انفلوائنزا جیسی علامات کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں، ڈاکٹر عرفان کے مطابق مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
سول اسپتال میں بھی روزانہ 60 سے زائد افراد نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار کی شکایت کے ساتھ رجوع کر رہے ہیں۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اس موسم میں خصوصی احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔
ڈاکٹر عرفان نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
جناح اسپتال کے انچارج ایمرجنسی نے بھی شہریوں کو ہجوم سے بچنے کی تاکید کی ہے۔
ڈاکٹر عرفان صدیقی نے ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا
