نیشنل
انتظامیہ نے سبق نہ سیکھا، کراچی میں ایک اور بچی مین ہول میں گرگئی
EditorStaff Reporter
Dec 4, 2025 · 12:34 PM

افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا؟
کراچی: شہر قائد میں انتظامیہ نے ننھے ابراہیم کی موت سے کچھ نہیں سیکھا، بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 میں ایک اور بچی مین کھلے مین ہول میں گر گئی، تاہم علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو نکالا۔
بچی کو مین ہول سے بچانے کے وڈیو بھی سامنے آگئی۔ مین ہول میں بچی گری، اس پر تو ڈھکن رکھ دیا گیا، لیکن اس سے اگلا مین ہول کسی اور بچے کے گرنے کا انتظار کر رہا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 3 نومبر کو پیش آیا، بلدیہ ٹاؤن کی زیادہ تر صورتحال یہی ہے، پہلی دفعہ یہ حادثہ پیش نہیں آیا، اس سے پہلے بھی بچے گر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کی شب 10 بجے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب واقع ڈپارٹمیٹل اسٹور سے 3 سالہ بچہ ابراہیم والدین کے ہمراہ نکل کر مین ہول پر کھڑا ہو گیا تھا جس کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اسے گتے کی مدد سے بند کیا گیا تھا۔
اس موقع پر گتہ بچے کا وزن برداشت نہ کر سکا جس کے بعد ابراہیم مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا، کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
