نیشنل
سندھ میں آگ سے جھلسنے کے واقعات میں رکارڈ اضافہ
EditorStaff Reporter
Dec 22, 2025 · 7:26 PM

کتنے افراد جان کی بازی ہار چکے ؟
کراچی: سندھ کے واحد برنس سینٹر سول اسپتال میں جھلس کا آنے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ رکارڈ ہوا ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق رواں سال کے ابتدائی11 ماہ کے دوران 945 مریضوں میں سے405 افراد انتقال کرگئے، جبکہ 383 مریض صحت یاب ہوئے اور 139 مریضوں نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ رواں سال 16 ہزار سے زائد مریض اوپی ڈی میں رپورٹ ہوئے۔
اسپتال حکام نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں جھلسنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ تاہم عوام اس موسم میں پانی گرم کرتے ہوئے احتیاط برتے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
