نیشنل
آوارہ کتوں نے دفن لاش کیسے کھوج نکال لی؟
StaffStaff Reporter
Dec 3, 2025 · 3:31 PM

پولیس کی تفتیش جاری
قمبر شہدادکوٹ میں ایک پراسرار واقعہ نے خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی۔ پولیس کے مطابق کتوں کو زمین کھودتا دیکھ کر ایک گمنام قبر کا سراغ ملا، جس کے اندر سے ایک شخص کی دفن شدہ لاش برآمد ہوئی۔
لاش کی شناخت شعبان کلہوڑو کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک رائس مل میں چوکیدار تھا۔ حیران کن طور پر، لاش اسی رائس مل کی بیرونی سڑک سے ملی جہاں وہ کام کرتا تھا۔
پانچ ماہ سے لاپتہ شعبان کی اچانک قبر سے برآمدگی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ پولیس نے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم اس واقعے کے پیچھے چھپی کہانی ابھی تک ایک راز بنی ہوئی ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
