نیشنل
کراچی میں عورت مارچ کی خواتین اور پولیس آمنے سامنے
StaffStaff Reporter
Dec 4, 2025 · 4:32 PM

2 خواتین گرفتار
کراچی پریس کلب کے باہر عورت مارچ کی خواتین کو پولیس نے احتجاج سے روک دیا۔
پولیس اور معروف سماجی کارکن شیما کرمانی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
پولیس نے دو خواتین کو حراست میں لے لیا۔
خواتین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں بچیوں کے اغوا کے بڑھتے واقعات کے خلاف احتجاج کے لیے جا رہی تھیں۔
رہنماؤں کے مطابق بچی مہجبین کو مئی میں اغوا کیا گیا تھا اور وہ تاحال لاپتا ہے، اسی واقعے پر احتجاج کیا جا رہا تھا۔
پریس کلب کے باہر پولیس کی بھاری نفری اور خواتین اہلکار موجود ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
