انٹرنیشنل
اسرائیل نے کینیڈین اراکین پارلیمنٹ کو مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا مگر کیوں؟
EditorStaff Reporter
Dec 17, 2025 · 10:03 AM

کینیڈین وفد نے کونسی شرط ماننے سے انکار کیا؟
اسرائیل نے کینیڈا کے اراکین پارلیمنٹ کے ایک وفد کو مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک دیا۔
بتایا جارہا ہے کہ وفد اردن کے راستے داخل ہونا چاہتا تھا، لیکن اسرائیلی حکام نے ان سے ایک کاغذ پر دستخط کرنے کو کہا کہ وہ عوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
کینیڈا کے اراکین پارلیمنٹ کے وفد نے اسرائیل کی مذکورہ شرط کو ماننے سے صاف انکار کردیا تو پھر ان کو اسرائیلی حکام نے انہیں مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا
کینیڈا نے اسرائیل کے اقدامات اور رویے کو تشویشناک اور مایوس کن قرار دیا ہے، جبکہ وفد میں پاکستانی نژاد کینیڈین ارکان پارلیمنٹ اسلم رانا اور اقرا خالد بھی شامل تھے۔
کینیڈا حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں حقائق دیکھنے والوں کو جان بوجھ کر روک رہا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
