سکھر عالمی میراتھن میں ایتھوپیا اور کینیا کے ایتھلیٹ جیت گئے

خواتین اور بچوں سمیت 3 ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا
سکھر عالمی میراتھن میں ایتھوپیا اور کینیا کے ایتھلیٹ جیت گئے
سکھر: عالمی میراتھن میں مردوں کی کیٹیگری میں ایتھوپیا اور خواتین کی کیٹیگری میں کینیا کی ایتھلیٹ جیت گئے۔
سکھر میں امید کی کرن کے موضوع سے عالمی میراتھن کا انعقاد ہوا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت 3 ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ عالمی میراتھن میں اٹلی، کینیا، ایتھوپیا اور مراکش 15 سے زائد ممالک سےآنے والے 28 ایتھلیٹ نے بھی حصہ لیا تھا۔
مراکش کے الیوسف عبدالمجید نے مقررہ 42 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 22 منٹ میں کرکے میراتھن جیت لی، جبکہ ایتھوپیا کے ایتھلیٹ نے دوسری اور کینیا کے ایتھلیٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خواتین کی 10 کلومیٹر دوڑ میں کینیا کی میوونی متوکو نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ جاپانی ایتھلیٹ نے دوسری اور پاکستانی ایتھلیٹ ماھنور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بعد ازاں تقریب کے دوران کامیابی حاصل کرنے والےایتھلیٹس کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
