ٹرمپ چین روس-یوکرین جنگ ختم کرانے میں ناکام؟ یہ کام صرف چین کرسکتا ہے؟

کیا چین کردار ادا کرے گا؟
بیجنگ/برلن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ ختم کرانے کی کوششیں فی الحال تو ناکام نظر آتی ہے، یہی وجہ ہے کہ جرمنی نے چین سے رول ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فیہول نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کے بعد چین پر زور دیا ہے کہ وہ روس پر ایسا دباؤ ڈالے تاکہ ماسکو یوکرین کے خلاف اپنی جارحانہ جنگ ختم کرنے کے لیے سنجیدہ مذاکرات کی طرف آئے۔
واڈے فیہول نے کہا، ’’اگر دنیا میں کوئی ملک ہے جو روس پر مضبوط اثر رکھتا ہے، تو وہ چین ہی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ چین اس اثر و رسوخ کو استعمال کرے۔‘‘
مغربی ممالک نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ روس کی جنگی کوششوں کی بالواسطہ حمایت کر رہا ہے، خاص طور پر روسی تیل خرید کر، جبکہ بیجنگ خود کو غیر جانبدار ظاہر کرتا ہے۔
جرمن وزیر خارجہ نے روس پر بھی الزام لگایا کہ وہ مذاکرات کی خواہش ظاہر کرنے کے بہانے زیادہ سے زیادہ مطالبات عائد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ واڈے فیہول نے کہا کہ چین، بطور مستقل رکن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرتا ہے اور روس پر نمایاں اثر رکھتا ہے۔
