کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی 10ویں روز بھی ہڑتال

بندرگاہ پر کنٹنیرز رک گئے، بحری جہازوں کی آمد و رفت بھی شدید متاثر
کراچی: کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال دسویں روز بھی جاری، جس کے باعث بندرگاہ پر کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ ہڑتال کے باعث سمندری جہازوں کی آمد و رفت رک گئی، جبکہ ایک کراچی پورٹ اور دو سمندری جہاز بندرگاہ کے باہر ٹرکوں کے منتظر ہیں۔
