نیشنل
قصور سے سرحد پار کرنے والا انڈین شہری گرفتار
EditorStaff Reporter
Dec 21, 2025 · 4:31 PM

قصور: پاکستان رینجرز نے پنجاب کے ضلع قصور کے ایک سرحدی گاؤں سے انڈین شہری کو پاکستانی حدود میں غیر قانونی داخلے کے الزام میں گرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
رینجرز حکام کے مطابق گرفتار شخص کا نام شرندیپ سنگھ ولد ستنام سنگھ ہے، جو انڈیا کے پوئی پور تحصیل شاہ کوٹ ضلع جالندھر کا رہائشی ہے۔
رینجرز کے مطابق مذکورہ شخص کو قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ کی حدود سہجرہ کے مقام سے حراست میں لیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
