انٹرنیشنل
افغانستان سے 26 نومبر کی رات تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ کیا گیا،تاجک حکام
StaffStaff Reporter
Nov 27, 2025 · 10:24 PM

حملے میں تین چینی شہری ہلاک ہو گئے
تاجک حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے 26 نومبر کی رات تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں تین چینی شہری ہلاک ہو گئے ، خبر ایجنسی کے مطابق افغان عسکریت پسند تاجکستان کی سرحد کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں سرگرم ہیں ، تاجک وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے تاجکستان کے جنوب میں ایک چینی کمپنی پر ڈرون حملہ کیا گیا ، افغانستان سے ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے چینی کمپنی کے ملازمین تھے ۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
