شادی کے دن بارش روکنے کیلئے دلہنیں ’آن لائن چڑیلوں‘ کا سہارا لینے لگیں

توہم پرستی یا تفریح؟
دلہنیں شادی کے دن موسم کی خرابی سے بچنے کے لیے توہم پرستی کا سہارا لینے لگیں
سڈنی/لندن: شادی کے دن بہترین موسم کی خواہش میں، دلہنیں اب نئی اور عجیب و غریب توہم پرستیوں کا سہارا لے رہی ہیں۔ حالیہ خبروں اور سوشل میڈیا رپورٹس نے تصدیق کی ہے کہ کئی جوڑے اب آن لائن "چڑیلوں" witches کی خدمات حاصل کر رہے ہیں اور شادی سے ایک رات پہلے ساسیجز sausages دفن کر رہے ہیں تاکہ بارش کو روکا جا سکے۔
ساسیج دفن کرنے کی روایت
یہ روایت، جس کا تعلق انگلینڈ اور وسطی یورپ کی لوک کہانیوں سے بتایا جاتا ہے، سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹک ٹاک پر تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ اس توہم پرستی کے کوئی سخت اصول نہیں ہیں، لیکن عام طور پر ایک کچا ساسیج (یا بعض اوقات پورا پیکٹ) خریدا جاتا ہے۔
اسے شادی سے ایک رات پہلے زمین میں دفن کیا جاتا ہے۔ کچھ جوڑے اسے شادی کی جگہ پر دفن کرتے ہیں، جبکہ دیگر اپنے گھر کے باغیچے کو ترجیح دیتے ہیں۔
اس روایت پر عمل کرنے والی کچھ دلہنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ٹوٹکا کارگر ثابت ہوا اور ان کی شادی کے دن موسم شاندار رہا، جبکہ دوسروں کو ملے جلے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
آن لائن چڑیلوں کی خدمات
ساسیج دفن کرنے کے ساتھ ساتھ، کچھ جوڑے اور ویڈنگ پلانرز اب آن لائن پلیٹ فارمز، جیسے کہ ایٹسی Etsy، پر پیشہ ور "چڑیلوں" یا شامان shaman کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ یہ ماہرین رقم کے عوض بارش اور ہوا کو دور رکھنے کے لیے خصوصی جادو weather spells کرتے ہیں۔
ایک ویڈنگ پلانر نے ایک ایٹسی Etsyچڑیل کی خدمات حاصل کیں لیکن شادی کے دن پھر بھی سارا دن موسلا دھار بارش ہوتی رہی، جس پر انہوں نے مذاقاً کہا کہ "میرے 9 ڈالر ضائع ہو گئے"۔
کچھ جوڑے، جو اپنی ڈیسٹینیشن ویڈنگز پر لاکھوں ڈالر خرچ کرتے ہیں، اسے "روحانی انشورنس" spiritual insurance کا نام دیتے ہیں تاکہ ان کا خاص دن خراب نہ ہو۔
توہم پرستی یا تفریح؟
اگرچہ ان طریقوں کی حمایت میں کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ہے، بہت سے جوڑے اسے شادی سے پہلے کے تناؤ کو کم کرنے اور مہمانوں یا دلہن کی پارٹی کے ساتھ ہنسنے ہنسانے اور بانڈنگ کا ایک موقع سمجھتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ توہم پرستیاں دراصل اس اضطراب کا نتیجہ ہیں جو جوڑوں کو اپنے بڑے دن کے موسم کے بارے میں لاحق ہوتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پرانی روایات میں بارش کو شادی کے دن خوش قسمتی، زرخیزی اور اتحاد کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
