ہوم/نیشنل/پاکستان میں پہلی بین الاقوامی ٹیلی روبوٹک سرجری کامیاب، کویت میں بیٹھے ڈاکٹروں نے لیاری میں آپریشن کیا
نیشنل
پاکستان میں پہلی بین الاقوامی ٹیلی روبوٹک سرجری کامیاب، کویت میں بیٹھے ڈاکٹروں نے لیاری میں آپریشن کیا
EditorStaff Reporter
Dec 15, 2025 · 7:31 PM

کراچی: دنیا بھر میں جہاں روبوٹک کے ذریعے طب کے میدان میں کامیابیاں حاصل کی جارہی ہیں ایسے میں پاکستان نے بھی جدید دور کے تقاضوں پر پورا اترنے کی ٹھان لی۔
جدید طب کے میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان میں پہلی بار بین الاقوامی ٹیلی روبوٹک سرجری کامیابی سے انجام دی گئی۔
لیاری جنرل اسپتال میں زیرِ علاج مریضہ کا گائناکولوجی آپریشن کویت میں موجود ڈاکٹروں نے تقریباً 1600 کلومیٹر کی دوری سے مکمل کیا اور تاریخی سرجری کے لیے جدید روبوٹک نظام استعمال کیا گیا۔
سرجری میں 30 میگا بائٹ فی سیکنڈ رفتار کے انٹرنیٹ کے ذریعے سرجن کی ہدایات روبوٹ تک منتقل کی گئیں۔
ہسپتال حکام کے مطابق سرجن کی کمانڈ اور روبوٹ کے ردِعمل کے درمیان صرف 30 مائیکرو سیکنڈ کا فرق ریکارڈ کیا گیا، جو اس نظام کی غیر معمولی درستگی کو ظاہر کرتا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
