کراچی میں پھیلنے والے انفلوئنزا H3N2 سے کیسے بچا جائے؟

وائرس کی علامات کیا ہیں؟
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت ملک بھر میں انفلوئنزا H3N2 وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سعید خان کے مطابق فلو کے زیادہ تر مریضوں کے ٹیسٹ میں H3N2 وائرس کی موجودگی ثابت ہو رہی ہے۔ یہ وائرس انفلوئنزا اے کی ایک قسم ہے جو سانس کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔
ڈاکٹر سعید خان نے بتایا کہ H3N2 کے مریضوں میں عام فلو جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں، جن میں تیز بخار، نزلہ اور کھانسی، گلے کی خرابی، جسم میں شدید درد، کمزوری، تھکن اور سر درد شامل ہیں۔
ڈی جی ہیلتھ سندھ نے بھی H3N2 وائرس کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس میں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بروقت ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بچاؤ کی تدابیر
فلو ویکسین لگوانا نہایت ضروری ہے۔ نزلہ یا کھانسی کی
صورت میں ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ وائرس کی تصدیق کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ کرانا ضروری ہے۔
