نیشنل
کارونجھر کٹائی کیس: سندھ حکومت نے نیا وکیل کرنے کیلئے مہلت مانگ لی
EditorStaff Reporter
Nov 26, 2025 · 2:47 PM

سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
اسلام آباد: کارونجھر کٹائی کیس میں حکومت سندھ کے معاون وکیل نے وفائی آئینی عدالت سے مہلت مانگ لی، سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگئی۔ وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کارونجھر پہاڑ کے کٹائی روکنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت حکومت سندھ کے معاون وکیل نے وفاقی آئینی عدالت سے نئے وکیل کرنے کیلئے مہلت مانگ لی، جس پر عدالت نے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔۔۔
سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد نے کارونجھر کو قدیمی ورثہ قرار دیتے ہوئے پہاڑ کی کٹائی سے روک دیا تھا، جس کو سندھ سرکار نے 27ویں ترمیم کے بعد قائم وفاقی آئینی عدالت میں سندھ حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ جبکہ حکومت سندھ کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد نے وفاقی آئینی عدالت کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی۔
