انٹرٹینمنٹ
دبئی میں ’شاہ رخ ٹاور‘ لانچنگ سے پہلے ہی فروخت
EditorStaff Reporter
Dec 11, 2025 · 11:45 AM

دبئی میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر ہونے والا شاندار "شاہ رخ ٹاور" لانچنگ کے پہلے ہی دن مکمل طور پر فروخت ہو گیا۔
یہ ٹاور دبئی کی مشہور شاہراہ شیخ زاید روڈ پر بنایا جا رہا ہے، جس کی مجموعی مالیت 2.1 ارب درہم ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 159 ارب 60 کروڑ روپے بنتی ہے۔
لانچ تقریب دبئی ایکسپو سٹی میں منعقد ہوئی، جس میں 6 ہزار سے زائد مہمان شریک ہوئے۔
تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ منصوبہ عالمی معیار کی سہولتوں اور جدید ڈیزائن سے مزین ہوگا۔ ان کے مطابق، شاہ رخ ٹاور نہ صرف رہائشی اور تجارتی سہولتیں فراہم کرے گا بلکہ شیخ زید روڈ پر ایک نمایاں کاروباری مرکز بھی ثابت ہوگا۔
یہ عظیم منصوبہ 2029ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے اور دبئی کی اسکائی لائن میں ایک نیا اضافہ کرے گا، جو شاہ رخ خان کے نام سے ہمیشہ یادگار رہے گا۔
