اسپورٹس
ٹی 20ورلڈ کپ 2026 کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان، اسٹار بیٹر آؤٹ
EditorStaff Reporter
Dec 21, 2025 · 1:55 PM

کون کون سے کھلاڑی شامل
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق سوریا کمار یادیو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں ٹیم کی قیادت کریں گے، اکشر پٹیل نئے وائس کپتان ہونگے جبکہ شبھمن گل کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔
ابھیشک شرما، سنجو سمیسن، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، رنکو سنگھ، جسپریت بمرا، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی، واشنگٹن سندر اور ایشان کشن بھارتی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں، ان کی جگہ اکشر پٹیل کو بھارتی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
