کرپٹو کرنسی میں 40ارب ڈالر کا چونہ لگانے والے فراڈیے کو 15سال قید کی سزا

سرمایہ کاروں کو گمراہ کیا
نیویارک:آمریکی وفاقی عدالت نے فراڈ کے الزام میں کرپٹو کرنسی کی معروف شخصیت اور ٹیروف فارم لیبس کے بانی ڈو ہیونگ کو 15 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ ڈو ہیڈنگ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے سرمایہ کاروں کو گمراہ کیا، جس کے نتیجے میں TerraUSD اور Luna کرپٹو کرنسیوں کے زوال سے دنیا بھر میں تقریباً 40 ارب ڈالر کا مالی نقصان ہوا۔
امریکی عدالت کے مطابق ڈو نے TerraUSD کو ایک مستحکم کرنسی کے طور پر پیش کرکے اس کی قیمت کو برقرار رکھنے کے لیے خفیہ مالی مدد استعمال کی گئی،جس کا سرمایہ کاروں کو علم نہیں تھا اور 2022 میں جب یہ نظام ٹوٹا یا غیر مستحکم ہوا تو لاکھوں صارفین کا منافع تباہ ہو گیا،بعد ازاں ڈو ہیونگ نے 2025 میں عدالت میں اپنے جرم کا اعترافِ جرم کیا۔
امریکی عدالت کے جج پال اے انجلمایر نے کہا کہ یہ ڈو ہیونگ نے ایک وسیع اور دوررس فراڈ کیا، جس نے دنیا بھر کے عام لوگوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔
عدالت نے استغاثہ کی 12 سال اور دفاع کی 5 سال کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے ترین سزا سنائی۔
