انٹرنیشنل
یورپی یونین پر منجمد روسی اثاثے یوکرین کے دفاع کیلئے استعمال کرنے پر زور
EditorStaff Reporter
Dec 18, 2025 · 11:01 AM

برسلز:یورپی پارلیمنٹ کے ارکان، مشرقی یورپ کے کئی ممالک کے رہنماؤں اور بین الاقوامی مالی ماہرین نے یورپی یونین کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ روس کے منجمد کیے گئے اثاثوں کو یوکرین کے دفاع اور سلامتی کے لیے استعمال کرے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مطالبہ خاص طور پر بالٹک ممالک، پولینڈ اور یوکرین کے حامی یورپی قانون سازوں کی جانب سے سامنے آیا ہے، ان ممالک کا کہنا ہے کہ روس کے منجمد اثاثوں کو جنگی نقصانات کے ازالے اور یوکرین کی عسکری مدد کے لیے بروئے کار لانا چاہیے۔
یورپی یونین کے پاس روس کے تقریباً دو سو دس ارب یورو مالیت کے اثاثے منجمد ہیں، جو زیادہ تر یورپی بینکوں میں رکھے گئے ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ کے بعض اراکین کا کہنا ہے کہ ان اثاثوں کو استعمال کرنا اخلاقی اور سیاسی طور پر درست ہے، کیونکہ یہ جنگ روس کی جانب سے شروع کی گئی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
