انٹرنیشنل
جرمنی میں خالی گرجا گھر دکانوں اور مکانوں میں تبدیل لیکن کیوں؟
EditorStaff Reporter
Dec 27, 2025 · 11:15 AM

اصل وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے
جرمنی میں عیسائیوں کی عبادت میں شرکت مسلسل کم ہونے کے باعث سینکڑوں گرجا گھر خالی پڑے ہیں یا جزوی طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔
جرمن میڈیا کے مطابق چرچ ٹیکس کی ادائیگی اور عبادت گزاروں کی تعداد گھٹنے سے کلیسائی ادارے شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد گرجا گھروں کو بند کرنے یا فروخت کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔
کئی تاریخی عبادت گاہوں کو دکانوں، رہائشی مکانوں، کمیونٹی سینٹرز، لائبریریوں اور ثقافتی ہالز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس صورتحال نے مذہبی ورثے کے تحفظ پر نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عبادت میں کمی اور مالی مشکلات کے باوجود گرجا گھروں کی تاریخی و ثقافتی اہمیت برقرار ہے، تاہم ان کا مستقبل اس بات پر منحصر ہے کہ جرمنی میں مذہبی رجحانات کس سمت اختیار کرتے ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
