بزنس
سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے
EditorStaff Reporter
Dec 24, 2025 · 12:16 PM

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں نرخ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ بدستور جاری ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر بڑھ کر 4,505 ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
اس عالمی اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت 2,000 روپے کے اضافے کے ساتھ 472,862 روپے ہو گئی ہے، جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1,714 روپے بڑھ کر 405,402 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تبدیلیاں ملکی مارکیٹ پر براہ راست اثر ڈالتی ہیں، جس سے سرمایہ کاروں اور صارفین دونوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
