بابراعظم کی شادی سے متعلق ماہر علمِ نجوم کی بڑی پیش گوئی

ٹی 20ورلڈکپ 2026پاکستان جیتے گا؟
معروف ماہرِ نجوم سامعہ خان نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں سیاست، شوبز اور کھیلوں سے جڑی نمایاں شخصیات کے بارے میں اپنی پیشگوئیاں کیں، جن میں بابر اعظم بھی شامل تھے۔
سامعہ خان نے کہا کہ اگر بابر اعظم کی تاریخِ پیدائش درست ہے تو سال 2026 ان کی ذاتی زندگی کے لیے نہایت اہم ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر کے زائچے کے مطابق محبت کے امکانات موجود ہیں، لیکن شادی کے لیے انہیں ایک سال انتظار کرنا چاہیے کیونکہ حالات سازگار نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم غیر ضروری دباؤ لیتے ہیں، اگر وہ کاؤنسلنگ کروائیں تو زیادہ بہتر کھیل پیش کر سکتے ہیں۔
کرکٹ کے حوالے سے سامعہ خان نے خوشخبری دی کہ اس سال پاکستان میں کرکٹ دوبارہ عروج پر آئے گی۔ ان کے مطابق اگر ٹیم ہارے گی بھی تو لڑ کر ہارے گی اور شائقین کو مایوسی نہیں ہوگی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اگر نتیجہ 16 فروری کے بعد آیا تو پاکستان کے حق میں جا سکتا ہے، لیکن اگر اس سے پہلے آیا تو وہ اس پر خاموش رہیں گی۔
