لیاقت علی خان کی برسی پر چھٹی کی قرارداد منظور

قائد اعظم کی برسی پر چھٹی منسوخ ہے،ضیا الحسن لنجار
کراچی:سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل کے لیے قرارداد پیش کی گئی،جس پر اظہار خیال کرتے ہوئے متحدہ کی قرت العین نے کہا کہ یہ ایوان حکومت سندھ سے سفارش کرتا ہے کہ وفاقی حکومت سے لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل کے لیے رابطہ کیا جائے۔
وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی پر بھی چھٹی کینسل ہوگئی ہے، بچے اسکول جاتے نہیں، انہیں بہانہ چاہئیں، تاہم باجی (قرت العین) کی قرارداد بچوں کی نمائندگی کر رہی ہے۔
ایم پی اے قرت العین نے کہا کہ لیاقت علی خان ہمارے ہیرو ہیں، شہید ملت لیاقت علی خان کا شمار معماران پاکستان میں ہوتا ہے، ہم ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔
شہید بینظیر بھٹو اور ذوالفقار بھٹو کی برسی پر بھی تو چھٹی ہوتی ہے۔ جماعت اسلامی کے محمد فارق نے قراداد کی حمایت کی۔
بعد زاں ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
